بیجنگ(شِنہوا)چین کی سروس آؤٹ سورسنگ کی صنعت میں اس سال کی پہلی ششماہی میں مسلسل توسیع دیکھی گئی۔
چین کی وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق چینی فرموں نے اس عرصے کے دوران تقریباً 11 کھرب یوآن (تقریباً 153ارب 90 کروڑڈالر) مالیت کے سروس آؤٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے جس سے گزشتہ سال کی نسبت 10.6 فیصدکا اضافہ ظاہر ہوتاہے۔
اس مدت کے دوران معاہدے کی لاگت 740 ارب یوآن رہی جس میں گزشتہ سال کی نسبت 14.7 فیصد کا اضافہ ہوا۔
مجموعی طور پر آف شور سروس آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 15.1 فیصد بڑھ کر 630 ارب یوآن تک پہنچ گئی۔
گزشتہ سال کی نسبت 2023 کے پہلے چھ ماہ میں معاہدے کی لاگت کے اعتبار سےآف شور سروس آؤٹ سورسنگ میں امریکہ کے ساتھ 16.4 فیصد،یورپی یونین کے ساتھ 14.8 فیصد اورعلاقائی جامع اقتصادی شراکت داری کےرکن ممالک کے ساتھ 22.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔