• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 1st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی سروسز آؤٹ سورسنگ صنعت کی2023 میں مستحکم ترقیتازترین

February 12, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی سروسز آؤٹ سورسنگ کی صنعت نے گزشتہ سال مستحکم ترقی کی۔

وزارت تجارت کے اعداد و شمار کے مطابق،چینی فرموں نے 2023 میں تقریباً 28کھرب 70ارب یوآن((تقریباً 404ارب ڈالر) مالیت کے سروسز آؤٹ سورسنگ کے معاہدوں پر دستخط کیے،جو گزشتہ سال سے 17.6 فیصد کا اضافہ ہے۔

جن معاہدوں پر عملدرآمد کیا گیا ان کی مالیت19کھرب60ارب یوآن رہی جو گزشتہ سال سے 18.6 فیصد کا اضافہ ہے۔

مجموعی طور پر، آف شور سروسز آؤٹ سورسنگ معاہدوں کی مالیت گزشتہ سال سے12.9 فیصد اضافے سے  تقریباً 14کھرب 90ارب یوآن تک پہنچ گئی۔