• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی طبی آلات کی مارکیٹ کا حجم 12کھرب 70ارب یوآن تک پہنچ گیاتازترین

March 29, 2024

چھونگ چھنگ(شِنہوا) چین کی طبی آلات کی مارکیٹ کا حجم 2023 میں12کھرب 70ارب یوآن(179ارب ڈالر) تک پہنچ گیا تھا۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف میڈیکل ایکوپمنٹ کی جانب  سےجنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ میں جمعہ کو شروع ہونے والی چائنہ میڈیکل ایکوپمنٹ کانفرنس2024 میں اس حوالے سے اعدادوشمارکااعلان کیا گیا۔

ایسوسی ایشن کے مطابق طبی آلات کی مارکیٹ کا حجم گزشتہ سال کے مقابلے میں 10.4 فیصد زیادہ ہے۔ چین طبی سازوسامان کے حوالے سے دنیا کی دوسری سب سے بڑی سنگل مارکیٹ رہا ہے۔ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 2023 میں، ملک میں طبی آلات کے پیٹنٹ کی 1لاکھ38ہزاردرخواستیں  دی گئیں جودنیا میں اس طرح کی کل پیٹنٹ درخواستوں کا 67 فیصد ہے۔