• Sterling, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی تیان ژو 5 مال بردار خلائی جہاز روانہ کرنے کی تیاریتازترین

November 09, 2022

وین چھنگ (شِنہوا) چین میں تیان ژو 5 مال بردار خلائی جہاز اور لانگ مارچ 7 وائی 6 کیریئر راکٹ کو لانچنگ کے علاقے میں منتقل کردیا گیا ہے۔

چائنہ مینڈ اسپیس ایجنسی نے بتایا کہ مال بردار خلائی جہاز مستقبل قریب میں مناسب وقت پر روانہ کر دیا جائے گا۔

ایجنسی نے مزید کہا کہ چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبے ہائی نان کے وین چھنگ خلائی جہاز لانچ مقام پر سہولیات اور سازوسامان اچھی حالت میں ہے۔

 پروگرام کے تحت لانچ سے قبل اس کی مختلف افعال کی جانچ پڑتال اور مشترکہ آزمائش کی جائے گی۔