تیانجن(شِنہوا)چین میں رواں سال کے پہلے پانچ مہینوں میں تیانجن بندرگاہ کے ذریعے غیر ملکی تجارت گزشتہ سال کی نسبت 8.4 فیصد اضافے کےساتھ 812 ارب 10 کروڑ یوآن (تقریباً 113ارب 10 کروڑڈالر) تک پہنچ گئی۔
تیانجن کسٹمز کے مطابق جنوری سے مئی تک جنوب مشرق ایشیائی ممالک کی ایسوسی ایشن کے ساتھ تجارت کا حجم کل 127 ارب8 کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 26.4 فیصد زائد ہے اور اس شرح نمو سے بندرگاہ نےبڑے تجارتی شراکت داروں میں سرفہرست مقام حاصل کیا۔
محکمہ کسٹمز نے کہا کہ کل تجارتی حجم میں نجی اداروں کا حصہ448 ارب 23 کروڑ یوآن رہا جو گزشتہ سال کی نسبت 23.4 فیصد زائد ہے۔