پرتگال میں لزبن کے اندرون شہر میں ایک خاتون پیدل چل رہی ہے۔(شِنہوا)
پورٹو، پرتگال (شِنہوا) چینی کمپنی کی جانب سےتیار کردہ 18 میٹرو ٹرینوں کے مجموعے میں سے پہلی ٹرین پرتگال کی پورٹو میٹرو کمپنی کو فراہم کردی گئی ہے۔
4 ڈبوں والی یہ ٹرین پورٹو کے مرکز میں واقع ٹرینیڈاڈ میٹرو اسٹیشن میں ہفتہ سے اگلے منگل تک نمائش کے لئے مو جود رہے گی ۔
پرتگال کے وزیر برائے ماحولیات اور موسمیاتی اقدامات ڈوارتی کورڈیرو نے شِنہوا کو بتایا کہ یہ ٹرین مسافروں کی اعلیٰ معیار کے عوامی توقعات پر پورا اترتی ہے ۔
اس کے ساتھ یہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی حوصلہ افزائی کے لیے زیادہ تحفظ فراہم کرتی ہے۔
اس ٹرین کو سی آر آر سی تانگ شان نے تیار کیا تھا جو چین کی ٹرینوں، تیز رفتار ٹرینوں اور میٹرو گاڑیاں بنانے والے سب سے بڑے اداروں میں سے ایک ہے۔
کورڈیرو نے ٹرین کیب کا دورہ کرنے اور ڈرائیور کی نشست آزمانے کے بعد ریل کی نشستوں پر بیٹھتے ہوئے کہا کہ یہ مسافروں اور کارکنوں کے مابین پورٹو میٹرو کے جائزوں کے مطابق تیار کی گئی ٹرین کی ایک مثال ہے ۔
پورٹو میٹرو کمپنی کے صدر تیاگو براگا نے کہا کہ یہ گاڑی ایک نمونہ ہے اور ایک حوالے کے طور پر بروئے کار لائی جائے گی ۔
پہلی ٹرین کئی آزمائشوں اور تجربات کے بعد مئی میں اپنی خدمات کا آغاز کرے گی اور تمام ٹرینیں ستمبر کے آخر تک پہنچا دی جائیں گی۔
پرتگال میں چین کے سفیر ژاؤ بن تانگ نے شِنہوا کو بتایا کہ سی آر آر سی تانگ شان کی تیار کردہ ان میٹرو ٹرینوں کی فراہمی چین اور پرتگال کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری اور دونوں ملکوں کے درمیان اعلیٰ سطح تعاون کے استعداد کے اظہار کی ایک مثال ہے ۔
پرتگال یورپی یونین کا پہلا ملک ہے جس نے چین میں تیار کردہ میٹرو ٹرینیں خریدی ہیں۔
سی آرآرسی تانگ شان کے جنرل مینیجر تان مونے کہا کہ سی آر آر سی تانگ شان اور پورٹو میٹرو کمپنی کی جانب سے مشترکہ طور پر ڈیزائن کردہ نئی جنریشن میٹرو ٹرین ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی حامل ہے ۔اس میں یورپی معیارات کے مطابق ہلکے وزن، کم توانائی کے استعمال اور زیادہ ڈیجیٹل ذہانت کی خصوصیات موجود ہیں۔
ان نئی میٹرو ٹرینوں میں گردش کی زیادہ سے زیادہ رفتار 80 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے اوران میں 244 مسافروں کی گنجائش ہے جن میں سے 64 بیٹھ سکتے ہیں۔
پورٹو میٹرو نیٹ ورک میں ان نئی ریل گاڑیوں کی شمولیت کے بعد ریلوں کی مجموعی تعداد 120 ہوجائے گی ۔