بیجنگ(شِنہوا) چین کی خام تیل صاف کرنے کی سالانہ صلاحیت 2023 میں بڑھ کر93 کروڑ 60 لاکھ ٹن ہو گئی،جو دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ چائنہ نیشنل پیٹرولیم کارپوریشن کے تحقیقی ادارے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، چین کی تیل کی کھپت گزشتہ سال تقریباً 75کروڑ60لاکھ ٹن اورخام تیل کی پروسیسنگ 73کروڑ80لاکھ ٹن تھی جودونوں ہی ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئے۔
صاف تیل کی کھپت2023 میں گزشتہ سال سے9.5 فیصد اضافے سے39کروڑ90لاکھ ٹن رہی۔
رپورٹ کے مطابق2023 میں، چین کی توانائی کی فراہمی مناسب اور مستحکم رہی اورخام تیل کی سالانہ پیداوار مسلسل چھ سالوں میں اضافے کے ساتھ 20 کروڑ ٹن رہی۔