شنگھائی (شِںہوا) ڈیکاتھلون چائنہ کے نائب صدر ایلوڈی لاٹور نے کہا ہے کہ "چائنہ سپیڈ " ڈیکاتھلون کو تیز اور زیادہ اختراعی ہونے کی سمت راغب کرتی ہے۔
شِںہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں لاٹورنے کہا کہ چینی صارفین بہت زیادہ چیلنجنگ ہیں جواعلیٰ معیار کے خواہشمند اور اس کا جلد سے جلد حصول چاہتے ہیں جبکہ چین کی تیز رفتار ترقی ہمیں بھی تیزرفتاری کی سمت راغب کرتی ہے۔
کاروباری دنیا میں چین مرکزی حیثت کا ملک ہے جہاں مقابلہ سخت ہےلیکن انعامات بھی بڑے ہیں۔
لاٹور نے زور دیا کہا کہ چین میں کھیلوں کی صنعت 10 کھرب ڈالر کی ہوچکی ہے ۔ اس کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے مقامی برانڈز کی تیز رفتار ترقی اور عالمی توسیع کی وجہ سے چینی مارکیٹ چیلنجنگ ہے۔
لاٹور نے کہا کہ ڈیکاتھلون مقامی برانڈز سے مقابلے کو ایک صحت مند چیلنج اور ایک مثبت رجحان کے طور پر دیکھتا ہے ،ہم اپنی مصنوعات کے ڈیزائن اورانہیں مقامی مارکیٹ کے مطابق بنانے میں تیزی سے کام کر رہے ہیں۔
لاٹور نے زور دیا کہ چینی مارکیٹ میں کامیابی اور پیشرفت کے لئے اختراع لازم ہے۔
ڈیکاتھلون کمپنی کی چین میں 4 فیکٹریاں، 11 ذہین پیداواری اور سورسنگ مراکز، 3 لاجسٹک پارک اور 100 سے زائد شہروں میں 200 سے زیادہ اسٹورز موجود ہیں۔