بیجنگ(شِنہوا) چین میں رواں سال کے پہلے 11 مہینوں کے دوران کوئلے، خام تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار میں مسلسل توسیع برقرار رہی ۔
چین کےقومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے مطابق ملک میں کان کنوں نے پہلے 11 مہینوں کے دوران 4 ارب 24 کروڑ ٹن کوئلہ نکالا جو گزشتہ سال کی نسبت2.9 فیصد زیادہ ہے۔
اس عرصے کے دوران ملک کی خام تیل کی پیداوارگزشتہ سال کی نسبت1.8 فیصد بڑھ کر19 کروڑ 12 لاکھ 50 ہزار ٹن ہو گئی جبکہ اس کی خام تیل کی درآمدات 12.1 فیصد بڑھ کر51 کروڑ 56 لاکھ 50 ہزار ٹن تک پہنچ گئیں۔
این بی ایس کے اعداد و شمار کے مطابق سال کے پہلے 11 مہینوں میں قدرتی گیس کی پیداوار 6 فیصد بڑھ کر209 ارب 60 کروڑکیوبک میٹر ہو گئیں جبکہ قدرتی گیس کی درآمدات 8.5 فیصد بڑھ کر 10 کروڑ 74 لاکھ مکعب میٹرریکارڈ کی گئیں۔