• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 23rd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی طویل ترین ایکسپریس وے شیلڈ ٹنل کی کھدائی مکملتازترین

August 21, 2023

بیجنگ(شِنہوا)چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ایکسپریس وے ٹرانسپورٹ کے لیے سرنگ  کی کھدائی مکمل ہوگئی ہے۔ شیلڈ ٹنلنگ طریقہ کار سے بنائی گئی یہ ملک کی سب سے لمبی ایکسپریس وے سرنگ ہے۔ اس منصوبے پر کام کرنے والے بیجنگ کیپیٹل ہائی وے ڈویلپمنٹ گروپ کے مطابق مجموعی طور پر 7.4 کلومیٹرطویل  سرنگ کا منصوبہ درمیانی سطح پر دو طرفہ چھ لین ایکسپریس وے پر مشتمل ہے جس کی بالائی سطح سے دھوئیں کے اخراج اور نچلی سطح پر انخلاء اور بچاؤ کے راستے رکھے گئے ہیں۔

یہ سرنگ بیجنگ کے مشرقی سکستھ رنگ روڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ سرنگ کا سب سے گہرا حصہ، 75 میٹر زیر زمین ہے، جو بیجنگ کی سب سے گہری زیر زمین سرنگ ہے۔ جون میں، اس منصوبے کی مغربی سرنگ کی سب سے پہلے کھدائی کی گئی تھی،مشرقی سرنگ کی  پیر کو کھدائی مکمل ہوئی۔ 16.07 میٹر کھدائی کے قطر اور تقریباً 145 میٹر لمبائی کے ساتھ، منصوبے میں استعمال کی گئی  شیلڈ ٹنلنگ مشین چینی کاروباری اداروں نے ڈیزائن اور تیار کی ہے جس کا وزن 4ہزار500 ٹن ہے۔