بیجنگ (شِنہوا) چینی وزیراعظم لی چھیانگ نے جی 20سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر جو بائیڈن سے کہا ہے کہ چین کی ترقی امریکہ کے لیے ایک چیلنج کے بجائے موقع ہے اور دونوں ممالک کو تبادلوں کو مضبوط بنانا چاہیے۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو روزانہ کی پریس بریفنگ میں اس سے متعلقہ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ جی 20 سربراہی اجلاس کے موقع پر وزیر اعظم لی نے صدر بائیڈن اور کئی دوسرے ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ مختصر تبادلہ خیال کیا۔
ماؤ ننگ کے مطابق بائیڈن نے کہا کہ امریکہ کو امید ہے کہ چین کی معیشت ترقی کا سفر جاری رکھے گی اور امریکہ چین کی معاشی ترقی کو نہیں روکے گا۔