• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی ترقی دنیا کے لیے ایک موقع ہے: ترجمانتازترین

February 27, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین نے کہا ہے کہ اس  کی ترقی دنیا کے لیے ایک موقع ہے اور وہ کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں۔

چینی وزارت خارجہ کی  ترجمان ماؤ ننگ نے یہ بات روزمرہ  پریس بریفنگ میں ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم  کی جانب سے حال ہی میں بعض مغربی ممالک کے نام نہاد "چائنہ فوبیا" کی مذمت کے حوالے س پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں کہی ۔

ماؤ نے کہا کہ "انور ابراہیم کا بیان ترقی پذیر ممالک کی آزادی کو برقرار رکھنے اور ترقی کے حصول کی مشترکہ خواہش کی عکاسی کرتا ہے ،" جبکہ چین مضبوطی سے امن کی آزاد خارجہ پالیسی پر گامزن ہے اور کیمپ تصادم یا فریق بننے کی مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ چین پرامن بقائے باہمی کے پانچ اصولوں کی بنیاد پر دوسرے ممالک کے ساتھ دوستانہ تعاون کو فروغ دیتا رہے گا اور ایک مساوی اور منظم کثیر قطبی دنیا اور ایک جامع اقتصادی عالمگیریت کا حامی رہے گا جس سے سب کو فائدہ پہنچے گا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چین انسانیت کے مشترکہ مستقبل پر مبنی ایک کمیونٹی کی تعمیر کے لیے کوششیں جاری رکھےگا۔