سنگاپور(شِنہوا) چین کی جانب سے 5 فیصد کی شرح نمو کے ہدف کے مقابلے میں 5.2 فیصد کی اعلیٰ سالانہ شرح نمو حاصل کرنے کی بدولت آسیان پلس میکرو اکنامک ریسرچ آفس (ایمرو) نے 2023 میں آسیان ، چین ، جاپان اور جنوبی کوریا (آسیان پلس3) خطے کی ترقیاتی پیش گوئی کو 4.3 فیصد سے بڑھا کر 4.4 فیصد کردیا ہے۔
آسیان پلس میکرو اکنامک ریسرچ آفس نے اپنے سہ ماہی آسیان پلس علاقائی اقتصادی پیشگوئی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے پیش گوئی کی کہ آسیان پلس3 خطے میں 2024 میں شرح نمو4.5 فیصد اضافہ ہوگا۔
پیشگوئی رپورٹ کے مطابق چینی معیشت میں صنعت اور خدمات کی سرگرمیوں میں استحکام سے 2024 میں خطے کو اضافی رفتار مل سکتی ہے جس سے دیگر اہم منڈیوں میں برآمدات میں بتدریج بہتری آئے گی۔
ایمرو کے چیف اکانومسٹ ہوئے ای خور نے کہا کہ عالمی سطح پر اجناس کا مہنگا ہونا ترقی کو درپیش بڑا خطرہ ہے جبکہ اس کے علاوہ بھی کئی دیگر خطرات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ امریکی کساد بازاری سے انکار بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ 2024 کے آخر میں امریکی انتخابات سے قبل پالیسی کی غیر یقینی صورتحال اور مالیاتی منڈیوں میں اتار چڑھاؤ میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔