نان ننگ (شِنہوا) چین کی زیِرسمندرریل انٹرماڈل ٹرینوں نے 2024 کے آغاز سے اب تک نئی بین الاقوامی زمینی و سمندری تجارتی راہدری پر 2 ہزار دورے مکمل کرتے ہوئے اپنی پہلی سہ ماہی کا ہدف مقررہ وقت سے قبل حاصل کرلیا۔
چین کے جنوبی گوانگ شی ژوآنگ خود مختار علاقے کے چھن ژو ریلوے کنٹینر سینٹر اسٹیشن سے 108 کنٹینرز پر مشتمل ایک مال بردار گاڑی صوبہ سیچھوان روانہ ہوئی۔
یہ رواں سال کا 2 ہزار واں سفری دورہ تھا جو گزشتہ برس کی اسی مدت کی نسبت 16.8 فیصد زائد ہے۔
گوانگ شی بائی بو گلف انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے چیئرمین لی تائی لین نے بتایا کہ گوانگ شی سے 2024 کے آغاز سے سفید چینی کی نقل و حمل میں گزشتہ برس کی نسبت 44 فیصد جبکہ گاڑیوں اور اس کے پرزوں کے نقل و حمل کے حجم میں 128 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران ویتنامی درآمدی اور برآمدی سامان کے 3 ہزار سے زائد کنٹینرز کی نقل و حمل ہوئی جو گزشتہ برس کی نسبت 69 فیصد زائد ہے۔
نئی بین الاقوامی زمینی وسمندری تجارتی راہداری چین کے مغربی خطوں اور آسیان ممالک کے صوبائی سطح کے علاقوں کا مشترکہ طور پر تعمیر کردہ تجارتی اور نقل و حمل کا راستہ ہے جس کا آغاز 2017 میں ہوا تھا۔
زیِرسمندرریل انٹرماڈل سروس چین میں 18 صوبائی سطح کے علاقوں کے 71 شہروں تک پھیلی ہوئی ہے۔