• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی زیرِسرپرستی ایتھوپیا میں افریقی یونین کے لئے قلیل مدتی تربیتی سیمینار کا آغازتازترین

March 11, 2024

ایدیس ابابا (شِنہوا) افریقی یونین (اے یو) کے لئے چینی قلیل مدتی تربیتی سیمینارز 2024 کا آغاز ہوگیا ہے جس کا اہتمام افریقی یونین میں چینی مشن اور افریقی یونین کمیشن نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔

اس کا آغاز ایتھوپیا کے دارالحکومت ادیس ابابا میں واقع افریقی یونین صدر دفتر میں ہوا جس میں افریقی یونین حکام اور عملے کے ساتھ ساتھ افریقی یونین میں چینی مشن کے ارکان بھی موجود تھے۔ ان سیمینارز کا موضوع ہے" افریقی باصلاحیت افراد کی آبیاری میں شراکت ،افریقی جدیدیت کا فروغ "۔

چین کے مختلف صوبوں میں پیش کردہ قلیل مدتی تربیتی سیمینار ان تربیتی پروگراموں کی توسیعی شکل ہے جو کوویڈ 19 وبائی مرض سے متاثر ہوئے تھے۔ چین کی زیر سرپرستی تربیتی پروگراموں اور سیمیناروں کا مقصد براعظم سے تعلق رکھنے والے عملے کو مختلف شعبوں میں بااختیار بنانا اور مشترکہ مستقبل کے معاشرے کی تشکیل ہے۔

اے یو کمشنر برائے تعلیم، سائنس، ٹیکنالوجی اور اختراع محمد بلحسین نے اس موقع پر کہا کہ چین افریقی یونین اور اس کے ارکان سے مشترکہ تعاون کے فروغ خاص کر چین-افریقہ تعاون فورم (ایف او سی اے سی) کے تحت اہم کردار ادا کررہا ہے۔

بلحسین نے کہا کہ یہ مجوزہ تربیتی سیشن باہمی تفہیم کے فروغ اور یورپی یونین۔ چین تعاون کے موجودہ فریم ورک کو زیادہ مؤثر بنانے میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں۔

یورپی یونین میں چینی مشن کے سربراہ اور افریقہ کے لیے اقوام متحدہ کے اقتصادی کمیشن میں چینی نمائندے ہو چھانگ چھون نے کہا کہ قلیل مدتی تربیتی سیمینارز میں افریقہ میں انسانی وسائل کی ترقی پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ چین ، صلاحیتیں نکھارنے ، تجارت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، فائیو جی کمیونی کیشنز، ریڈیو سیٹلائٹ اور موبائل ادائیگی سمیت 1000 تربیتی پروگرام فراہم کرنے کو تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ افریقہ میں عوام پر مرکوز ترقی کو چین بڑی اہمیت دیتا اور وہ افریقی یونین کمیشن کا سٹریٹجک شراکت دار ہے۔