بیجنگ (شِنہوا) چین کی زرعی مصنوعات کی غیر ملکی تجارت 2023 کے دوران گزشتہ سال کے مقابلے میں عمومی لحاظ سے مستحکم رہی۔وزارت زراعت ودیہی امور کے اعدادوشمار کے مطابق زرعی پیداوار کی مجموعی غیر ملکی تجارتی مالیت گزشتہ سال333ارب 3کروڑ ڈالر رہی۔اس عرصہ کے دوران، چین کی زرعی مصنوعات کی برآمدات گزشتہ سال سے 0.9 فیصد بڑھ کر98 ارب93کروڑ ڈالر تک جب کہ درآمدات 0.3 فیصد کم ہوکر 234ارب11کروڑ ڈالر رہیں۔
اعداد و شمار کے مطابق،زرعی مصنوعات کے حوالے سے ملک کا تجارتی خسارہ گزشتہ سال 135 ارب 18 کروڑڈالر رہا جو 2022 کے مقابلے میں 1.2 فیصد کم ہے۔