• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 29th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کی2023 میں آبی تحفظ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری ریکارڈ بلند سطح پر پہنچ گئیتازترین

January 12, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی آبی تحفظ کے منصوبوں میں سرمایہ کاری 2023 میں ریکارڈ بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ وزارت آبی وسائل کے مطابق، اس شعبے میں تقریباً 12کھرب یوآن (تقریباً 168 ارب 81 کروڑڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی۔ یہ سرمایہ کاری  دریائی طاس میں سیلاب پر قابو پانے، نیشنل واٹر نیٹ ورک، ہائیڈرولوجیکل انفراسٹرکچر، انٹیلیجنٹ آبی تحفظ اور دریاوں اور جھیلوں کی ماحولیاتی بحالی سے متعلق منصوبوں میں کی گئی۔ ملک میں 2023 کے دوران آبی تحفظ کے 27ہزار900 نئے منصوبے شروع کیےگے جو گزشتہ سال سے 11.5 فیصد زیادہ ہیں۔ اور تحفظ آب کے تعمیراتی منصوبوں سے گزشتہ سال تقریباً27لاکھ 40ہزار  ملازمتیں فراہم کی گئیں  جو کہ 2022 سے 8.9 فیصد زیادہ ہیں۔