بیجنگ(شِنہوا)چین نے گزشتہ سال سبزہ زاروں کے قیام کی کوششیں تیز کرتے ہوئے 39 لاکھ 98 ہزار ہیکٹرز رقبے پر شجرکاری کی۔
نیشنل گریننگ کمیشن کی منگل کو جاری ایک رپورٹ کے مطابق یہ رقبہ 2022 میں 38 لاکھ 30 ہزار ہیکٹرز رقبے پر کی گئی شجرکاری سے زیادہ ہے۔
2023 میں، ملک نے 43 لاکھ 79 ہزار ہیکٹرز رقبے پر تباہ شدہ سبزہ زاروں کو بھی بحال کیا اور19 لاکھ 5 ہزار ہیکٹرز ریتلی اور پتھریلی زمین کو قابل کاشت بنایا۔
چین نے منگل کو شجرکاری کا 46واں قومی دن منایا۔