• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ،کھیلوں کے سابق اعلیٰ عہدیدار پر رشوت خوری کےالزام میں مقدمہتازترین

January 26, 2024

بیجنگ(شِنہوا)سپورٹ آف چائنہ کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے سابق نائب سربراہ دوژاؤکائی کے خلاف رشوت خوری کے الزام میں سرکاری سطح پر مقدمے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جمعہ کو ایک سرکاری بیان میں کہا گیا کہ چین کے وسطی صوبہ ہوبے میں ووہان میونسپل پیپلز پروکیوریٹوریٹ نے حال ہی میں ووہان کی انٹرمیڈیٹ پیپلز کورٹ میں دوژاؤکائی کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔

یہ مقدمہ دوژاؤکائی کے معاملے میں نگرانی کے قومی کمیشن کی تحقیقات کے اختتام کے بعد دائر کیا گیا ہے۔

پرکیوریٹریٹ نے دوژاؤکائی  پر الزام عائد کیا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے دوسروں کے لیے فائدہ حاصل کیا اور اس کے بدلے میں رقم اور قیمتی اشیاء کی شکل میں غیر قانونی طور پر بھاری رقم  بطوررشوت وصول کی۔