گوانگ ژو (شِنہوا) 134 واں چائنہ درآمد ی و برآمد ی (کینٹن میلہ) میلہ جنوبی گوانگ ڈونگ صوبے کے دارالحکومت گوانگ ژو میں اختتام پذیر ہوگیا جس میں مجموعی طور پر 22.3 ارب امریکی ڈالرز کے برآمدی معاہدوں پر آف لائن دستخط ہوئے۔
میلے کے ترجمان شو بنگ نے بتایا کہ یہ مالیت گزشتہ کینٹن میلے کے مقابلے میں 2.8 فیصد زائد ہے۔
شو نے کہا کہ شریک کاروباری اداروں نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) ممالک سے تعلق رکھنے والے کاروباری شراکت داروں کے ساتھ مجموعی طور پر 12.27 ارب امریکی ڈالرز کے معاہدوں پر دستخط کئے جو گزشتہ میلے کے مقابلے میں 2 فیصد زیادہ ہیں۔
جمعہ تک 229 ممالک اور خطوں کے غیر ملکی خریداروں نے آن لائن یا آف لائن میلے میں شرکت کی تھی ۔ میلے میں تقریباً 1 لاکھ 98 ہزار غیرملکی خریداروں نے آف لائن شرکت کی جو 2019 میں منعقدہ 126 ویں کینٹن میلے کی تعداد سے 6.4 فیصد زائد ہے۔
شو نے مزید کہا کہ کہ رواں سال زیادہ غیرملکی خریداروں نے کینٹن میلے میں شرکت کی اور فعال طریقے سے آرڈر دیئے جس سے اگلے سال غیرملکی تجارت میں کاروباری اداروں کے اعتماد میں مزید اضافہ ہوا ہے۔
درآمدی اعتبار سے میلے کی درآمدی نمائش میں 43 ممالک اور خطوں کے 650 کاروباری اداروں نے حصہ لیا جن میں سے 60 فیصد بی آر آئی شراکت دار ممالک سے تھے۔
یہ میلہ چین میں بیرونی تجارت کا سب سے بڑا پیمانہ تصور کیا جاتا ہے اس کا پہلی بار انعقاد 1957 میں ہوا اور یہ سال میں دو بار منعقد ہوتا ہے۔