• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 5th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کیپٹل مارکیٹ کے قواعد کو مضبوط اور خطرے کی بہتر روک تھام یقینی بنائے گاتازترین

April 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی ریاستی کونسل نے کیپٹل مارکیٹ کے ضوابط کو مضبوط بنانے، خطرات کو روکنے اور مارکیٹ کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے رہنما خطوط جاری  کیے ہیں۔

یہ دو دہائیوں میں ریاستی کونسل کی طرف سے کیپٹل مارکیٹ کے حوالے سے تیسری گائیڈ لائن دستاویز ہے۔ پہلے دو بالترتیب 2004 اور 2014 میں جاری  کی گئی تھیں۔

گائیڈ لائن میں کہا گیا ہے کہ ملک میں ایک محفوظ، ریگولیٹڈ، شفاف، کھلی، متحرک اور لچکدار کیپٹل مارکیٹ تعمیر کی جائے گی۔

اس حوالے سے ضابطے کو مضبوط بنانے، خطرات کی روک تھام اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے کوششیں کی جائیں گی  تاکہ کیپٹل مارکیٹ کے افعال اور کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے ایک مضبوط مالیاتی شعبے کے حامل ملک کی تعمیر کو فروغ دیا جا سکے اور ملکی جدت  میں پیش رفت کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔

گائیڈ لائن میں سیکیورٹیز کے اجرا اور  لسٹنگ کے ذریعے کیپٹل مارکیٹ میں اندراج  کے لیے سخت ضوابط کے ساتھ ساتھ لسٹڈ فرموں کی سخت  اور مسلسل نگرانی پر زوردیا گیا ہے۔