• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کیپٹل مارکیٹوں میں مالی فراڈ کی بیخ کنی کے لیے کوششوں کو تیز کرے گاتازترین

July 06, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کے مالیاتی اداروں نے کیپٹل مارکیٹوں میں مالیاتی فراڈ کی روک تھام اور مارکیٹ نظم وضبط کو بہتر بنانے کے لیے ایک مضبوط فریم ورک وضع کرلیا ہے۔

اس حوالے سے  گزشتہ روز چائنہ  سیکیورٹیز ریگولیٹری کمیشن( سی ایس آر سی)، وزارت پبلک سیکورٹی، وزارت خزانہ، پیپلز بینک آف چائنہ، نیشنل فنانشل ریگولیشن کے قومی ادارے  اور ریاستی کونسل کے نگران اور انتظامی کمیشن برائے ریاستی ملکیتی اثاثہ جات  کی جانب سے ایک دستاویز جاری کی گئی۔

دستاویز  میں  حصص اور بانڈز  کے غیر قانونی اجرا سمیت  کیپٹل مارکیٹوں کے اندر دھوکہ دہی کی سرگرمیوں کے خلاف مسلسل کریک ڈان پر زوردیا گیا ہے۔اس میں  سیکیورٹیز کے اجرا اورلسٹنگ کے جائزہ  اوررجسٹریشن طریقہ کار کو مزید سخت بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اس میں مختلف مالی بے ضابطگیوں  بشمول  غلط معلومات پھیلانا،فنڈز کے غلط استعمال اور قرض  ادائیگی میں ناکام رہنے کے حوالے سے بالکل کوئی رعایت نہ برتنے کا کہا گیا ہے۔

مالیاتی دھوکہ دہی مارکیٹ کے اعتماد  کو بری طرح  متاثر کرتی ہے، حالیہ برسوں میں، چین کے  ریگولیٹری اداروں نے کیپٹل مارکیٹ میں مالی فراڈ کے خلاف کریک ڈان کو مسلسل تیزکیا ہے۔