• Ashburn, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کیساتھ تعلقات کا فروغ ایران کی خارجہ پالیسی کی ترجیح ہے،سینئر قانون سازتازترین

August 25, 2024

تہران(شِنہوا) ایران کے ایک سینئر قانون ساز نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ نئی ایرانی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ایران چین دوستی ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور سینئر ایرانی قانون ساز علا والدین بروجردی نے شِنہوا کیساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ ایران کی نئی انتظامیہ تمام ممالک بالخصوص پڑوسیوں ،مسلمان ریاستوں اور دیگر دوستوں کیساتھ  اچھے تعلقات چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران اور چین کی دوستی مضبوط اور اعلی سطح پر قائم ہے،انہوں 2021 میں ہونے والے 25 سالہ جامع تعاون کے معاہدے کی اچھی بنیادوں پر دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کی بے پناہ صلاحیت پر بھی روشنی ڈالی۔

انہوں نے تیل اور گیس،تیز رفتار ریلوے کی تعمیر اور مشترکہ منصوبوں جیسے شعبوں میں مزید دوطرفہ تعاو ن کی نشاندہی کی۔

تہران ٹائمز میں 13 جولائی کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ ان کا ملک چین کے ساتھ دوستی کو انتہائی قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جبکہ انہوں نے بیجنگ کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینا خارجہ پالیسی کی ترجیح قرار دیا تھا۔