بیجنگ (شِنہوا) چین نے کم آمدن والے افراد کی متحرک نگرانی مضبوط بنانے، درجہ بندی اور مخصوص سماجی امداد کا نظام بہتر بنانے کے لئے رہنما اصول جاری کردیئے ہیں۔
10 سرکاری اداروں کے مشترکہ طور پر جاری کردہ اور ریاستی کونسل کے جنرل آفس کی جانب سے ارسال کردہ رہنما اصول کے مطابق اصلاحات و ترقی کے ثمرات کو ضرورت مند افراد تک مساوی طور پر فائدہ پہنچانے اور عوام کی بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششیں کی جائیں۔
اس میں ضرورت مند کم آمدن والے افراد کی نشاندہی کی گئی ہے اور ان کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے انہیں مختلف درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔
تمام سطح پر شہری امور کے حکام کو بتدریج کم آمدن والے افراد کے لئے متحرک نگراں اطلاعاتی پلیٹ فارم کو بہتر بنانا ، حقیقی وقت میں نگرانی سے ان کی مشکلات کے خطرات کا سراغ لگانااور ایک پیشگی انتباہ کی معلومات کی بنا پر ان سے مخصوص طریقے سے نمٹنا چاہئے۔
رہنما اصول میں متعلقہ حکام سے کہا گیا ہے کہ وہ نگرانی کی معلومات کے ذریعے باقاعدگی سے کم آمدن والے افراد کو درجہ بندی کے تحت مخصوص مدد و معاونت فراہم کریں۔ اس امداد میں بنیادی ذریعہ معاش، طبی دیکھ بھال، تعلیم، رہائش، روزگار، آفات سے نمٹنے کے ساتھ ساتھ ہنگامی مدد شامل ہے۔
اس میں خدمات، امداد کی دیگر اقسام اور خیراتی امداد کی صورت میں سماجی امدادی ترقی کی حوصلہ افزائی بھی کی گئی ہے۔