شنگھائی(شِنہوا) سٹینڈرڈ چارٹرڈکے چین کے سربراہ ژانگ شیاؤلی نے کہا ہے کہ ہم چین کی درمیانی اور طویل مدتی ترقی کے امکانات کے حوالے سےانتہائی پر امید اور چین کے مسلسل کھلے پن کے نتیجے میں سامنے آنے والے وسیع مواقع کے منتظر ہیں۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں اسٹینڈرڈ چارٹرڈ بینک (چائنہ) لمیٹڈ کے ایگزیکٹو وائس چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ژانگ نے چین کو اسٹینڈرڈ چارٹرڈ کی "سب سے اہم اسٹریٹجک مارکیٹ" قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ چین مالیاتی شعبے میں ادارہ جاتی کھلے پن کو مسلسل توسیع دے رہا ہے، اورغیر ملکی بینک چین میں مختلف مالیاتی منڈیوں تک رسائی حاصل کرنے کے لیے اپنی رفتار کو تیز کر رہے ہیں۔
ژانگ نے کہا کہ ملک کی اقتصادی بحالی کی مسلسل رفتار اور مسلسل مالیاتی کھلا پن بینک کو ملکی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں میں ترقی کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔