• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 21st, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین ، کمیونسٹ یوتھ لیگ کی قومی کانگریس ختم ہوگئیتازترین

June 26, 2023

بیجنگ (شِنہوا) کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ  کی 19 ویں قومی کانگریس ختم ہو گئی ہے۔

کانگریس میں کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی 19 ویں مرکزی کمیٹی کے ارکان کا انتخاب کیا گیا ہے جن میں 170 ارکان اور 129 متبادل ارکان شامل ہیں۔

اس نے کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی 18 ویں مرکزی کمیٹی کی رپورٹ پر ایک قرارداد اور کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کے آئین پر نظرثانی بارے ایک قرارداد منظور کی۔

کانگریس میں یہ واضح کیا گیا کہ کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کو ایک نئے دور میں چینی خصوصیات کے ساتھ سوشلزم پر چینی صدر شی جن پھنگ کی سوچ کی رہنمائی پر عمل کرنا اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی 20 ویں قومی کانگریس میں طے کردہ اصولوں پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنا چاہئے۔

کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی کانگریس نے اس بات پر زور دیا کہ لیگ کو ان قابل نوجوانوں کی تربیت کے بنیادی کام پر توجہ مرکوز کرنی چاہئے جو سوشلسٹ مقاصد میں شامل ہوکر آگے بڑھیں گے۔

اسے نوجوانوں کی نمو اور ترقی میں آسانی پیدا کرنا اور ملک کے نوجوانوں میں محب وطن متحدہ محاذ کو مضبوط کر تے ہو ئے وسعت دینی چا ہئے۔

کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ نوجوانوں کی بڑی تنظیم ہے جس کی قیادت کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کرتی ہے۔

کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے مئی میں جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 2022 کے اختتام تک کمیونسٹ یوتھ لیگ آف چائنہ کے ارکان کی تعداد 7 کروڑ 35 لاکھ 80  ہزار تھی۔

کانگریس میں ملک بھر اور زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ تقریباً 1 ہزار 500 مندوبین شریک ہوئے۔ کانگریس کے دوران انہوں نے اپنے کام کے تجربات کا تبادلہ کیا اور نوجوانوں کی ترقی پر گفت و شنید کی۔