• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 30th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کےمخالفین کے ساتھ امریکی حکام کے کھلم کھلا روابط ناقابل برداشت ہے، ترجمان چینی وزارت خارجہتازترین

February 07, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے  ترجمان نے کہا کہ چین ہانگ کانگ سے فرار ہونے والے چین مخالف فسادیوں کے ساتھ امریکی سینئر عہدیداروں سے کھلم کھلا روابط کی مذمت اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

ترجمان وانگ وین بین نے یہ بات امریکی معاون وزیر خارجہ برائے امور مشرقی ایشیا اور بحرالکاہل ڈینیئل جے کرٹنبرنک کی بیرون ملک فرار ہونے والے چین مخالف 4 فسادیوں سے حالیہ ملاقات پر تبصرے میں کہی۔

وانگ نے روزمرہ پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ فسادی قومی سلامتی خطرے میں ڈالنے میں مطلوب ہیں۔

وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ پولیس نے قانون کے تحت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں یہ ضروری ، قانونی ، عالمی قوانین اور مروجہ اصول کے کے مطابق ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکی قومی سلامتی کی قانون سازی کا اطلاق غیرعلاقائی طور پر بھی ہوتا ہے۔ ہانگ کانگ کے فسادیوں کو شہ دیکر امریکہ نہ صرف قانون کی حکمرانی کا اصول پامال کررہا ہے بلکہ انسانی حقوق اور قانون کی حکمرانی پر اپنے دوہرے معیار کو بھی بے نقاب کررہا ہے۔

وانگ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے امور خالصتاً چین کے اندرونی معاملات میں شامل ہیں جن میں کسی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں ہے، چین امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے عمل پر غور کرے  اورہانگ کانگ میں چین کی خودمختاری اور قانون کی حکمرانی کا مکمل احترام کرے۔

چینی ترجمان وانگ نے کہا کہ امریکہ کو مجرموں کی پناہ گاہ نہیں بننا چاہیے۔ چین اپنی خودمختاری، سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کا پختہ عزم رکھتا ہے اور ہانگ کانگ امور میں مداخلت اور ہانگ کانگ میں قانون کی حکمرانی کو کمزور کرنے کی کسی بھی کوشش کا چین بھرپور جواب دے گا۔