• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 24th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کمپیوٹیشن نیٹ ورک کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے کوشاںتازترین

April 03, 2023

بیجنگ (شِنہوا)  چین نے کہا ہے کہ وہ کمپیوٹیشن نیٹ ورک کی تعمیر کو فعال طور پر فروغ دے رہا ہے۔

وزارت سائنس وٹیکنالوجی کے عہدیدار چھین جیاچھانگ نے بیجنگ میں پیر کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ  وزارت نے ہمیشہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی ترقی کو اہمیت دی ہے اور بنیادی ٹیکنالوجی، نئی ٹیکنالوجی کے اطلاق اور ڈیجیٹل سیکورٹی سمیت دیگر شعبوں میں مربوط انتظامات کیے ہیں۔

چھین  نے مزید کہا کہ وزارت کو پورے ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے مضبوط تعاون فراہم کرنے کی امید ہے۔ انٹیلی جنٹ ٹیکنالوجی کی ترقی کے لیے، وزارت نے مصنوعی ذہانت(اے آئی) کی منصوبہ بندی اور فروغ کے لیے خصوصی دفتر قائم اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں نئی جنریشن کے  بڑے منصوبے شروع کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت کی ترقی میں ممکنہ خطرات اور مسائل سے نمٹنے کے لیے، وزارت نے انسانی فائدے کے لیے سائنس اور ٹیکنالوجی کی ترقی کو فروغ دینے کے لیےنئی جنریشن کی اے آئی گورننس کے اصول اور اخلاقیات وضع اور ان کا اجرا کیا ہے۔