• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، کمرشل خلائی جہاز کا پہلا لانچ مقام آپریشنز کے لئے تیارتازترین

July 01, 2024

وین چھانگ (شِنہوا) چین میں کمرشل خلائی جہاز کا پہلا لانچ مقام آپریشن کے لئے تیار کر لیا گیاہے۔

 یہ لانچ مقام چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں قائم کیا گیا ہے جس نے گزشتہ روز کو 2 لانچ پیڈز کو استعمال کرتے ہوئے راکٹ لانچ کی مشق بھی کی۔

لانچ مقام کو بنانے اور چلانے والی ہائی نان انٹرنیشنل کمرشل ایرو اسپیس لانچ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق لانچ پیڈ کا استعمال کرتے ہوئے جو مشقیں کی گئی اس میں پانی کا چھڑکاؤ اور فلڈ سسٹم کولنگ کے ساتھ ساتھ راکٹ کو اٹھانے والے بازو کی آزمائش بھی شامل تھیں۔

کمپنی نے جائزوں کے بعد تصدیق کی کہ یہ مقام لانچ مشنز کے لئے فعال ہے۔

ہائی نان انٹرنیشنل کمرشل ایرو اسپیس لانچ کمپنی لمیٹل کے صدر یانگ تیان لیانگ نے کمپنی پر زور دیا کہ وہ سیٹلائٹ اور راکٹ ڈویلپرز کے ساتھ ملکر کام کرے اور سائٹ کے پہلے لانچ مشن کی تیاری کرے۔

لانچ مقام پر تقریبا 4 ارب یوآن (تقریباً 56 کروڑ امریکی ڈالر) کی سرمایہ کاری کی گئی ہے اور یہ وین چھانگ شہر کے ساحل پر واقع ہے۔ اس میں لانچ مقام ، ایک ٹی ٹی اینڈ سی (ٹیلی میٹری، ٹریکنگ اینڈ کمانڈ) عمارت ، متعدد راکٹ اسمبلی عمارتیں، خلائی جہاز کی جانچ ، انضمام ، ایندھن ذخیرہ کرنے کی سہولیات اور دیگر ڈھانچے شامل ہیں۔

یہ 20 ڈگری شمالی طول بلد پر واقع ہے جس کے سبب اسے کم طول بلد کے فوائد ملتے ہیں اس سے نہ صرف راکٹ پے لوڈ کی صلاحیت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ لانچ کی لاگت بھی کم ہوجاتی ہے۔

اندرون ملک لانچ مقامات کی نسبت ساحلی لانچ مقامات زیادہ آسان اور محفوظ ہیں کیونکہ بڑے راکٹ جہاز کے ذریعہ مقام پر منتقل کئے جاسکتے ہیں جو کمرشل لانچ خدمات کے لئے بہت اہمیت رکھتا ہے ۔ ہائی نان صوبائی حکومت ایک بندرگاہ کی تعمیر کی منصوبہ بندی بھی کررہی ہے۔