بیجنگ(شِنہوا) چینی قانون سازمعذور بچوں کے لیے کنڈرگارٹن میں داخلے میں سہولت فراہمی کے لیےایک مسودہ قانون پرغور کر رہے ہیں۔
چین کی اعلیٰ مقننہ، نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے جاری اجلاس میں پری اسکول ایجوکیشن مسودہ قانون کے بنیادی نکات پرارکان بحث کررہے ہیں۔
مسودہ قانون میں غیر منافع بخش کنڈرگارٹنز پر ایسے معذور بچوں کو داخلہ دینے پرزوردیا گیا ہے جوکنڈرگارٹن کے دوران خود کو معمول کی زندگی کے مطابق ڈھالنے کی اہلیت کے ساتھ ساتھ اپنے جیسے بچوں کو مدد فراہم کرسکتے ہوں۔
مسودے کے مطابق والدین یا سرپرست افراد کنڈرگارٹن میں کسی معذور بچے کے داخلے میں مشکل کی صورت میں کاؤنٹی سطح کا سرکاری محکمہ تعلیم محکمہ صحت کے ساتھ مل کر بچے کی جسمانی حالت کے ساتھ ساتھ تعلیم حاصل کرنے اورکنڈرگارٹن کے ماحول میں گھل مل جانے کی اہلیت کا جامع جائزہ لیتے ہوئے اس مسئلہ کو مناسب طریقے سے حل کرسکے گا۔