• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کو الگ تھلگ کرنا ناممکن ہے:کروشین ماہرتازترین

March 09, 2024

زغرب (شِنہوا) کروشیا کے سیاسی اور اقتصادی ماہر کریسیمیر میکن نے کہا ہے کہ چین دنیا کے لیے ناگزیر ہے جس کی وجہ سے اسے الگ تھلگ کرنا ناممکن ہے۔ شِنہوا کو دیے گئے ایک انٹریو میں ریسیمیر میکن نے کہا کہ آج  چین دنیا کے لیے ناگزیر ہے۔ چین کو الگ تھلگ کرنا ناممکن ہے، حالانکہ ایسی کوششیں ہو رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کو الگ تھلگ کرنے یا اس کے تجارتی اورمالی اداروں سے تعلقات ختم کرنے کی کوششیں آخر کار ان لوگوں پر اثر انداز ہوں گی جو یہ مسلط کررہے ہیں۔ میکن نے کہا کہ چینی معیشت، جو بیجنگ میں جاری "دو سیشنز" کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے، توقع ہے کہ آنے والے برسوں میں یورپ کے مقابلے میں مستحکم سالانہ نمو برقرار رکھے گی، جہاں بڑی معیشتوں پر کساد بازاری کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین کی ترقی عالمی معیشت خاص طورپر یورپ میں اہم کردار ادا کررہی   جسے ایک نئے بحران کا سامنا ہے۔