بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت تجارت نے بائیو ڈیزل صنعت پر یورپی یونین کے مجوزہ تحفظ پسند انہ اقدامات پر گہری تشویش ظاہر کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس طرح کے اقدامات الٹا نقصان دہ ثابت ہوں گے۔
وزارت کے ترجمان ہی یونگ چھیان نے معمول کی پریس کانفرنس میں کہا کہ یورپی یونین عالمی سطح پر بائیو ڈیزل کی سب سے بڑی مارکیٹ ہے جو اپنی ضرورت پوری کرنے کے لئے کافی مقدار میں بائیو ڈیزل چین سے درآمد کرتی ہے جس سے ماحول دوست منصوبوں کی جانب تبدیلی اور توانائی کی بچت کا ہدف حاصل کرنے میں مدد ملتی ہے۔