• Sterling, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کو محدود کرنے کی امریکی پالیسی ایک ناکامی اور برترہونے کی خود فریبی ہے:اسکالرتازترین

July 09, 2024

بیجنگ(شِنہوا) معروف امریکی ماہر اقتصادیات جیفری ساکس نے کہا ہے کہ چین کو محدود کرنے کی امریکہ کی غیر دانشمند پالیسیاں ناکام ہوں گی جن سے صرف کشیدگی جنم لے گی،معاشی بہبود کو نقصان اور جنگ کے خطرے میں اضافہ ہوگا۔

ساؤتھ چائنہ مارننگ پوسٹ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کولمبیا یونیورسٹی کے سنٹربرائے پائیدار ترقی کے ڈائریکٹر جیفری ساکس نے ملک کی خارجہ پالیسی کی تشکیل میں "ڈیپ سٹیٹ " کی امریکی پالیسی کے غلبے کے حوالے سے بات کی۔

انہوں نے کہا کہ  امریکہ  اب بھی "برتری" کے خطرناک خود  فریب کا شکار ہے جو موجود نہیں، امریکہ کی ڈیپ سٹیٹ کی سوچ   چین کی کامیابی کی حقیقت کو قبول کرنے سے قاصر ہے۔ ساکس کا کہنا تھا کہ ڈیپ سٹیٹ، یا امریکی سیکورٹی اداروں کی ذہنیت  امریکہ کی بیرون ملک جنگوں،دیگر ممالک کی حکومتوں کی تبدیلی کی کارروائیوں اور خارجہ پالیسی میں کارفرما نظر آتی ہے،جس میں بھاری لابنگ بھی شامل ہے۔