• Ashburn, United States
  • |
  • May, 15th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، کو رئیر شعبے کی پہلی ششماہی میں 80 ارب سے زائد پارسلز کی ترسیلتازترین

July 01, 2024

بیجنگ(شِنہوا)چین کے کو رئیر شعبے نے رواں سال کی  پہلی ششماہی  کے دوران  80 ارب سے زیادہ پارسلز کی نقل وحمل کی۔

سٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق یہ ہدف 2023 کی نسبت 59 دن پہلے حاصل کیا گیا ہے۔

جون میں یومیہ اوسط ایکسپریس ڈیلیوری حجم 50 کروڑپارسلز سے تجاوز کر گیا جبکہ پہلی ششماہی میں ماہانا اوسط 13 ارب پارسلز تک پہنچ گئی۔

 بیورو نے کہا ہے کہ بڑے پیمانے پر سازوسامان کی تجدید اور تجارت کے اقدامات کے آغاز کے بعد سے کو رئیرز کمپنیوں نے  چھانٹی اور سکیورٹی چیک کرنے کے پرانے آلات کو ختم کرنے کا عمل تیز کر دیا ہے،  نئی توانائی گاڑیوں کی شرح بڑھائی ہے اور زہین اور کم کاربن اخراج کرنے والے اعلی معیار کے ساز وسامان کو فروغ دیا ہے۔