بیجنگ (شِنہوا)چین کے کوریئر شعبے میں کھپت کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دینے کے سبب رواں سال 8 مارچ تک ترسیل کا حجم 20 ارب پارسلز سے تجاوز کر گیا ہے۔
اسٹیٹ پو سٹ بیورو (ایس پی بی ) کی جا نب سے جمعرات کے روز بتا یا گیا کہ ملک کی کوریئر کمپنیوں نے 2023 کے پہلے 67 دنوں میں 20 ارب پارسلز نمٹائے۔ یہ سنگ میل نوول کرونا وائرس کی وبا کے پھیلاؤ سے قبل 2019 کے مقابلے میں 72 دن پہلے حاصل کیا گیا ہے۔
ایس پی بی نے کہا کہ یہ چین کی ایکسپریس ڈیلیوری صنعت کی بھرپور توانائی اور چینی صارفین کی مارکیٹ کی لچک اور صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے ۔یہ صارفین کی مارکیٹ بحالی میں تیزی لا رہا ہے جس سے معاشی بحالی رفتار پکڑ رہی ہے۔
اعداد و شمار کے مطا بق دیہی علاقوں میں روزانہ 10 کروڑ سے ز ائد پارسلز نمٹائے جاتے ہیں ، صنعتی مصنوعات کو دیہاتوں میں بھیجا جاتا ہے اور زرعی مصنوعات کو شہر وں میں واقع گھروں میں بھیج دیا جاتا ہے۔
رواں سال ایس پی بی مقامی طلب اور حقیقی معیشت کو فروغ دینے، صنعتی، رسد اور ویلیو چین میں گہرے انضمام، لاجسٹکس کی لاگت کو مسلسل کم کرنے اور دیہی لاجسٹکس نظام کی تعمیر کو فروغ دینے پر توجہ مرکوز کرے گا۔