• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، کوئلہ کانوں کےنشیبی علاقے نئی توانائی سے پھر آبادتازترین

March 31, 2024

تائی یوآن (شِنہوا) چین کے شمال مغربی صوبے شنشی کا ایک علاقہ کسی دور میں کوئلہ کی کان کنی کا مرکز ہوتا تھا جو متروک ہونے کے بعد وہاں خاموشی چھاگئی تھی۔ تاہم یہ علاقہ اب مشینوں کی آوازوں سے گونج رہا ہے اور محنت کش پرسکون فضا میں سانس لے رہے ہیں۔

ونڈ پاور فوٹو وولٹک پروجیکٹ شہر داتونگ شہر میں کوئلے کان کے نشیبی علاقے میں واقع ہے ۔ اس منصوبے کی تعمیر رواں سال کے اوائل میں شروع ہوئی تھی جو 2025 کے اختتام تک پیداوار شروع کردے گا۔ اسے "جن بائی کوئلہ کان نئی توانائی مرکز منصوبہ بھی کہا جاتا ہے۔

اس منصوبے میں کل سرمایہ کاری کی مالیت تقریباً 55 ارب یوآن (تقریبا 7.6 ارب امریکی ڈالر) ہے اور توقع ہے کہ اس سے 60 لاکھ کلو واٹ بجلی پیدا ہوگی۔

کوئلہ کان کے نشیبی علاقے سے مراد وہ علاقہ ہے جہاں زیر زمین کوئلہ نکالنے کے بعد زمین میں خلا پیدا ہوجاتا ہے اوروہ منہدم یا دھنس جاتی ہے، جس کی وجہ سے متاثرہ علاقے میں عمارتوں، ریلوے، دریاوں اور کنوؤں کی سطح خراب ہوسکتی ہے اور انہیں نقصان پہنچ سکتا ہے۔

شنشی کوئلے کے وسائل سے مالامال ہے اور یہ صوبے کے لیے انتہائی منافع بخش رہا ہے تاہم برسوں سے جاری کان کنی کے سبب دھنس جانے والے رقبے میں اضافہ ہوا ۔ اعدادوشمار کے مطابق شنشی کوئلہ کان کا دھنسا ہوا رقبہ 3 ہزار کلومیٹر تک پھیل چکا ہے۔

صوبائی توانائی بیورو شنشی کے شعبہ نئی اور قابل تجدید توانائی کے ایک عہدیدار وانگ پھنگ کا کہنا ہے کہ کوئلہ کان کے منہدم علاقوں میں توانائی کے نئے منصوبوں میں پیشرفت سے توانائی کے وسائل کے جامع استعمال کی شرح بہتر بنائی جاسکتی ہے۔