تائی یوان(شِنہوا)چین میں کوئلے کی پیداوارمیں سرِ فہرست شمالی صوبہ شنشی میں 2024 کے دوران کوئلے کی پیداوار تقریباً 1.3ارب ٹن رہنے کی توقع ہے۔
شنشی کی صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کوئلے کی مستحکم پیداوار اور فراہمی کے منصوبے کے مطابق 2024 میں صوبہ اپنی کوئلے کی صنعت کی محفوظ، موثر، ماحول دوست اور ذہین ترقی پر توجہ دے گا جبکہ اس کے علاوہ پیداواری صلاحیت کے ڈھانچے کو مزید بہتر بنائے گا اور جدید پیداواری صلاحیت کے تناسب میں اضافہ بھی کیا جائے گا۔
چین کے توانائی سے مالا مال صوبے اپنے صنعتی ڈھانچے اور توانائی کے مرکب میں ایک بڑی تبدیلی سے گزررہے ہیں جواعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے کوشاں ہیں۔