تائی یوان(شِنہوا)چین کے کوئلے سے مالا مال صوبے شنشی میں 2024 کے پہلے دو مہینوں میں 1.99 ارب کیوبک میٹر کول بیڈ میتھین نکالی گئی جو گزشتہ سال کی نسبت 13.6 فیصد زائد ہے، جبکہ یہ پیداوار ملک کی کُل پیداوار کی تقریباً 79 فیصد ہے۔
صوبائی شماریات بیورو کے مطابق کول بیڈ میتھین، کوئلے سے حاصل ہونے والی ضمنی مصنوعات ہے جس کا استعمال کان کنی میں خطرات ، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج اور گیس کی کمی کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔
شنشی ان متعدد چینی خطوں میں سے ایک ہے جس میں کول بیڈ میتھین کے وافر وسائل موجود ہیں جبکہ صوبے میں چین کے کول بیڈ میتھین کے ذخائر کا تقریباً ایک تہائی حصہ مومود ہے۔
2022 کے آخر تک صوبے کے ثابت شدہ کول بیڈ میتھین کے ذخائر 760 ارب کیوبک میٹر سے تجاوز کر چکے تھے۔