• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 2nd, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، قومی مقننہ کے سالانہ اجلاس میں چینی رہنماؤں کی مشاورتی نشست میں شرکتتازترین

March 06, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی مقننہ 14 ویں قومی عوامی کانگریس کے دوسرے اجلاس میں چین کے سینئر رہنماؤں لی چھیانگ ، ژاؤ لی جی، وانگ ہوننگ ، ڈینگ شوئے شیانگ ، لی شی اور ہان ژینگ نے مشاورتی نشست میں شرکت کی۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور ریاستی کونسل کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے صوبہ یون نان سے قومی عوامی کانگریس کے نائبین کے ساتھ گروپ مباحثہ کیا جس میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یون نان علاقائی مربوط ترقی کی قومی حکمت عملی میں بہتر طور پر ضم ہونے کے لئے اپنے فوائد اور خصوصیات کو مکمل طور پر استعمال کرے۔

انہوں نے استحکام برقرار رکھتے ہوئے ترقی حاصل کرنے کے عمومی اصول پر عمل پیرا ہونے، تمام مواقع اور دستیاب سازگار حالات سے بھرپور استعفادہ کرنے، معیار میں مؤثر بہتری اور تعداد میں معقول اضافے کے لیے معیشت میں پیشرفت اور جدیدیت کی چینی راہ سے تمام محاذوں پر ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور چینی قوم کی تجدید جامع طریقے سے آگے بڑھانے پر زور دیا۔

وزیراعظم لی چھیانگ نے کہا کہ یون نان کو کھلے پن میں فعال کردار ادا کرتےہوئے اپنے محل وقوع کے فوائد کو کھلے پن کی نئی سطح میں بہتر طریقے سے تبدیل کرنا چاہئے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور قومی عوامی کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین ژاؤ لی جی نے صوبہ سیچھوان کے نائبین کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات کو ان کی اصل روح کے تحت نفاذ کرتے ہوئے چینی جدیدیت کو فروغ دے۔

ژاؤ نے کہا کہ سیچھوان کو ترقی کی نئی قوت اور فوائد پیدا کرنے کے لئے سائنسی و تکنیکی اختراع پر انحصار کرنا چاہئے تاکہ وہ خود کو اختراع کے اعلیٰ مقام اور مغربی خطے میں اعلیٰ معیار کی ترقی میں اہم طاقت بناسکے۔

ژاؤ نے کہا کہ صوبے کو ترقی کے دوران لوگوں کے روزگار کو یقینی بناتے ہوئے اس میں بہتری لانی چاہیے اور ماحولیاتی ترقی کو جاری رکھنا چاہیے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور چینی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہُوننگ نے صوبہ گوئی ژو سے تعلق رکھنے والے نائبین کے ساتھ بات چیت کی۔ انہوں نے جنوب مغربی صوبے پر زور دیا کہ وہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات کو جامع طور پر نافذ کریں اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے سخت محنت کریں۔

وانگ نے صوبہ گوئی ژو سے کہا کہ وہ دیہی احیاء کو ہمہ جہت طریقے سے فروغ دے اور غربت کے خاتمے میں کامیابیوں کو مضبوط کرتے ہوئے دائرہ کار وسیع کرے۔

انہوں نے صوبے سے ماحولیاتی ترقی کو فروغ دینے اور بڑی نسلی اقلیتی آبادی والے علاقوں کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو تیز کرنے پر بھی زور دیا۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ  کمیٹی کے رکن اور چینی نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئے شیانگ نے حکومتی امور کی رپورٹ پر غور کرنے کے لیے شمال مشرقی صوبہ لیاؤننگ سے اپنے ساتھی قانون سازوں کے ساتھ مشاورت کی۔

اس موقع پر ڈنگ شوئے شیانگ  نے نئے سفر پر نئے دور میں پارٹی کے مرکزی کام پر قریبی توجہ مرکوز کرنے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لیے اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے صوبہ  لیاوننگ پر زور دیا کہ وہ معاشی بحالی اور بہتری کی رفتار کو مضبوط اور فروغ دے، نئی معیاری پیداواری قوتوں کی ترقی کو تیز کرے، روایتی صنعتوں کو تبدیل اور اپ گریڈ کرے اور صوبے کی خصوصیات اور طاقتوں پر مشتمل ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر کرے۔

حکومتی امور کی رپورٹ پر غور کرنے کے لیے صوبہ فوجیان کے ساتھی قانون سازوں کے ساتھ شامل ہوتے ہوئے، چین کے اعلیٰ انسدادِ بدعنوانی اہلکار لی شی نے نظم و ضبط کے معائنے اور نگرانی کے اعلیٰ معیار کی ترقی کو آگے بڑھانے کی کوششوں پر زور دیا تاکہ چین کو ایک عظیم ملک بنانے اور اس کی قومی تجدید کی مضبوط ضمانت فراہم کی جا سکے۔

سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی سی کے مرکزی کمیشن برائے معائنہِ نظم و ضبط کے سیکرٹری لی شی نے معائنہ ِنظم و ضبط اور نگران اداروں پر زور دیا کہ وہ نظم و ضبط  کے ساتھ ایک اچھے ماحول کو فروغ دیں،  بدعنوانی کی وجوہات کا خاتمہ کریں، عوام کے لیے گہری تشویش کے اہم مسائل کو حل کریں اور لوگوں کی فلاح و بہبود کو بہتر بنائیں۔

لی نے ساحلی صوبے سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ وہ آبنائے تائیوان کے دونوں جانب مربوط ترقی کے نئے راستے کی تلاش جاری رکھے اور اسے آبنائے پار مربوط ترقی کے لیے ایک مثالی علاقے کے طور پر بہتراندازمیں تعمیر کرے۔

اس موقع پر چینی نائب صدر ہان ژینگ نے شان ڈونگ صوبے سے تعلق رکھنے والے قانون سازوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے فیصلوں اور انتظامات پر مکمل عمل درآمد کرنے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے تمام کوششیں کرنے پر زور دیا کہ  تمام شعبوں میں امور کو انجام دیا جائے۔

قانون سازوں کے ساتھ حکومتی امور کی رپورٹ پر غور و خوض کرنے کے بعد، ہان نے سال بھر کے اہداف اور کاموں کو حاصل کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے صوبہ شان ڈونگ پر زور دیا کہ وہ اقتصادی ترقی کے مرکزی کام اور چینی جدیدیت کو آگے بڑھانے کے لیے اعلیٰ معیار کی ترقی کے بنیادی مقصد پر توجہ مرکوز کرے۔