بیجنگ(شِنہوا)چین کی قومی مقننہ ،نیشنل پیپلز کانگریس(این پی سی) نے اپنے سالانہ اجلاس کے آغاز سے ایک دن قبل پیرکو ایک پریس کانفرنس کا انعقاد کیا۔
14ویں این پی سی کے دوسرے سیشن کے ترجمان لو چِھن جیان نے اس موقع پر 5 سے 11 مارچ تک جاری رہنے والے اجلاس کے بارے میں صحافیوں کو آگاہ کیا۔