• Columbus, United States
  • |
  • Jul, 4th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، قومی وزارت دفاع کی تائیوان کےعلیحدگی پسندوں کی مذمتتازترین

March 29, 2024

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی وزارت دفاع  نے خبردار کیا ہے کہ تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیاں جتنی زیادہ وسیع پیمانے پر ہوں گی، پرامن اتحاد کے امکانات اتنے ہی معدوم ہوجائیں گے۔

وزارت کے ترجمان وو چھیان نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ پرامن انداز میں دوبارہ اتحاد اور "ایک ملک، دو نظام" بنیادی اصول ہیں جو تائیوان کے معاملے کے حل پر لاگو ہوتے ہیں اور یہ دوبارہ قومی اتحاد کو عملی شکل دینے کا بہترین طریقہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہم انتہائی خلوص اور بھرپور کوششوں سے پرامن اتحاد کے امکانات کے لئے جدوجہد کرنے کو تیار ہیں تاہم تائیوان کو کبھی بھی مادر وطن سے الگ ہونے نہیں دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز لبریشن آرمی "تائیوان کی آزادی" کی قوتوں سے نبردآزما ہونے میں پیشہ ورانہ صلاحیتیں رکھتی ہے اور دوبارہ اتحاد کے لیے کوشاں ہے۔