بیجنگ (شِںہوا) چین نے یادگاری سکوں کا ایک سیٹ جاری کیا ہے جس میں سن جیانگ یوآن قومی پارک اور دیوہیکل پانڈا قومی پارک کی تصاویر موجود ہیں۔
پیپلز بینک آف چائنہ کے مطابق 6 سکوں کے سیٹ میں 2 سونے ، 2 چاندی اور 2 دو رنگی تانبے کے مرکب سے بنے سکے شامل ہیں۔
سونے ، چاندی اور دو رنگی تابنے کے ایک ایک سکے پر سن جیانگ یوآن قومی پارک کے مناظر اور پارک میں تبتی ہرن جیسے عام جانور اور پودوں بارے تصاویر دی گئی ہیں۔
دیگر 3 سکوں میں دیوہیکل پانڈا اور دیوہیکل پانڈا قومی نیشنل پارک کی منظرکشی کی گئی ہے۔
سونے کے ہر ایک سکے کا وزن 3 گرام ہے جو 99.9 فیصد خالص سونے سے بنا ہے۔ سونے کے سکے کی مالیت 50 یوآن (تقریباً 6.94 امریکی ڈالر) ہے۔
چاندی کے ہر ایک سکے کا وزن 30 گرام ہے۔ 99.9 فیصد خالص چاندی سے بنے اس سکے کی مالیت 10 یوآن ہے۔
دورنگی تابنے کے مرکب سے بنے سکے کی مالیت 10 یوآن ہے۔