بیجنگ(شِنہوا) چین میں 15 اپریل کو قومی سلامتی کے تعلیمی دن کے موقع پر قومی سلامتی سے متعلقہ قوانین کے بارے میں ملک گیر آگاہی مہم شروع کی جائے گی۔
ایک سرکاری بیان کے مطابق اس مہم کا انعقاد وزارت انصاف اور قومی دفتر کی جانب سے کیا گیا ہے تاکہ قوانین کے بارے میں عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔
بیان کے مطابق مہم مختلف اشکال میں، خاص طور پر انٹرنیٹ کے ذریعے قومی سلامتی سے متعلق قوانین اور ضوابط کی تشہیرکی جائے گی۔
ویب سائٹس، وی چیٹ وی بو ،اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو قومی سلامتی سے متعلقہ قوانین بارے پروگرام شروع کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔ بیان کے مطابق، قومی سلامتی سے متعلق قانونی معلومات کے بارے میں ایک آن لائن مقابلہ بھی منعقد کیا جائے گا۔