• Ashburn, United States
  • |
  • May, 16th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، قومی سطح کے سیاحتی مقامات کی تعداد 85 تک پہنچ گئیتازترین

June 13, 2024

بیجنگ(شِنہوا) چین کی وزارت ثقافت و سیاحت نے  قومی سطح کے سیاحتی مقامات کی فہرست میں مزید 22  جگہوں کا اضافہ کیا ہے جس سے  ملک بھر میں ان سیاحتی مقاما ت کی تعداد 85 تک پہنچ گئی ہے۔

یہ نئے  مقامات چین کے صوبائی سطح کے 22 خطوں میں واقع ہیں ان میں متعدد پر کشش مقامات  شامل ہیں جن میں زیادہ  تر دریاوں کے ارد گرد  جگہیں،جھیلیں،پہاڑ ،ساحلی علاقے اور دیگر مناظر شامل ہیں۔سیاحت کی ترقی کو بڑھانے اور سیاحتی   پیشکش کو بہتر بنانے کی کوششوں کے طور پر چین نے 2015 میں  ایسے  مقامات کے ابتدائی انتخاب کو قومی سطح کے سیا حوں کا مرکز بنانےکے طور پر  تسلیم کیا تھا۔

اس حوالے سے  اہم عوامل جیسے بنیادی ڈھانچے کے حالات، آپریشنل کارکردگی،معلوماتی خدمات اور سیاحوں کے اطمینان کی سطح کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔