بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ریاستی سطح کے اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے زون ملک کے کھلے پن ، غیر ملکی تجارت اور سرمایہ کاری کے استحکام کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم رہے ہیں۔
وزارت کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2021 کے دوران 217 ترقیاتی زونز میں غیر ملکی تجارت کا مجموعی تخمینہ 89 کھرب یوآن (تقریباً 13 کھرب 10ارب امریکی ڈالر) تھا جو کہ چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت کا 22.8 فیصد بنتا ہے۔
خاص طور پرترقیاتی زونز میں ہائی ٹیک مصنوعات کی تجارت سال 2021 کے دوران 30 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جس کا ملک کے کل ہائی ٹیک تجارتی حجم میں حصہ ایک چوتھائی سے زیادہ ہوگیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ان ترقیاتی زونز میں حقیقی زیراستعمال براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری تقریباً 38.2 ارب امریکی ڈالرز رہی جو کہ ملک کی کل براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا 22 فیصد ہے۔
اس جائزے کے مطابق ترقیاتی زونز نے مستحکم سائنسی اور تکنیکی اختراعی صلاحیتوں کو فروغ دیا ہے ، سال 2021 کے آخر تک صوبائی سطح پر یا اس سے اوپر کے تحقیق و ترقی کے اداروں کی تعداد بڑھ کر 10 ہزار 400 ہو جائے گی۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطا بق سال 2021 میں ان زونز کی مشترکہ مجموعی پیداوار 128 کھرب یوآن تھی جس کا حصہ چین کی مجموعی ملکی پیداوار میں 11 فیصد تھا۔