• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 26th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین، کوویڈکے علاج کے لیے منظورشدہ ملکی ادویات انشورنس میں شاملتازترین

February 08, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین نے کوویڈ-19کے علاج کے لیے ملک میں تیار ہونے والی منظور شدہ تمام ادویات کو اپنی میڈیکل انشورنس اسکیم میں شامل کرلیا ہے۔قومی  ادارہ صحت کے تازہ ترین اعلان کے مطابق،جنوری کے آخر میں نیشنل میڈیکل پروڈکٹس ایڈمنسٹریشن کی مشروط منظوری کے بعد میڈیکل انشورنس کیٹلوگ میں دو گولیوں کو بھی عارضی طور پرشامل کیاگیا ہے۔نیشنل ہیلتھ کیئرسیکورٹی ایڈمنسٹریشن نے بتایا کہ ان دو گولیوں پر خرچ کی گئی رقم 31 مارچ سے پہلے میڈیکل انشورنس فنڈ کے ذریعے واپس لی جا سکتی ہے۔