بیجنگ(شِنہوا) چین کے کورئیرسیکٹر میں رواں سال کے پہلے چار ماہ کے دوران کاروباری حجم اور آمدنی میں دوہرے ہندسوں کا اضافہ ہوا۔
اسٹیٹ پوسٹ بیورو کے مطابق، ملک بھر میں ایکسپریس ڈیلیوری فرموں کی جانب سے اس مدت کے دوران گزشتہ سال کی نسبت 24.5 فیصد اضافے کے ساتھ 50ارب81کروڑ پارسلزکو منزل مقصود پر پہنچایا گیا۔
بیورو کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کام کرنے والی کورئیر کمپنیوں کی جانب سے29 اپریل تک گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 32 دن پہلے 50ارب پارسلز کو منزل مقصود پر پہنچادیا گیا۔
اس عرصے میں کورئیرسیکٹر کی مجموعی آپریٹنگ آمدنی گزشتہ سال کی اسی مدت کی نسبت16.9 فیصداضافے سے 421ارب 13کروڑ یوآن(تقریباً 59 ارب 24کروڑ ڈالر)رہی۔