• Portland, United States
  • |
  • May, 14th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کھپت کے فروغ کو زیادہ اہمیت دے گا،اعلیٰ اقتصادی منصوبہ سازتازترین

August 01, 2024

 بیجنگ (شِنہوا)چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) کے ایک سینئر عہدیدار یوان دا نے کہا ہےچین فعال طور پرمقامی طلب میں اضافہ کرے گا اور اگلے مرحلے میں کھپت کے فروغ پر زیادہ توجہ مرکوز رکھے گا۔

ایک پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ این ڈی آر سی آٹوموبائل اور گھریلو آلات جیسی اہم اشیاء کی کھپت کو بڑھانے سمیت تعلیم، بزرگوں اوربچوں کی دیکھ بھال کی خدمات کی  کھپت کی صلاحیت کو بہتر بنانے اور بڑھانے کے لئے کوششیں شروع کرے گا۔

 یوان نے مزید کہا کہ ثقافت اور کھیلوں پر مبنی سیاحت کی اعلی معیار کی ترقی کے لئے تعاون کیا جائے گا جبکہ چین میں سفر کو غیر ملکی افراد کے لئے زیادہ آسان اور آرام دہ بنانے کے لئے لو گوں کے  تبادلے کی سہولت کے اقدامات کو مسلسل بہتر بنایا جائے گا۔