چھنگ ڈاؤ(شِنہوا) چین نے کھپت کو فروغ دینے کی ملک کی کوششوں کےسلسلے میں چین کے مشرقی صوبہ شان ڈونگ کے چھنگ ڈاؤ میں اپنے 2023 کے معروف برانڈ کارنیول کا آغاز کیا ہے۔
وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے افتتاحی تقریب میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کے دوران کہا کہ کارنیول کا مقصد معروف برانڈز کی مزید معیاری اشیا کی فراہمی اور صارفین کے لیے کھپت کے نئے منظر نامے تشکیل دینا ہے۔
وزارت تجارت کے مطابق ملک بھر میں تین اہم موضوعات پرمبنی 28 اہم سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی جن میں تعطیلات کی کھپت ، براہ راست نشریات اور اسٹور کی تلاش شامل ہیں۔
یہ سرگرمیاں سال بھر آن لائن اور آف لائن دونوں طرح منعقد کی جائیں گی۔
سال 2020 کے بعد سے یہ کارنیول لگاتار تین برسوں سے منعقد کیا جا رہا ہے جس سے متعلقہ شعبوں میں تقریباً 40 ارب یوآن (تقریباً 5.94 ارب امریکی ڈالر) کی کھپت ہوئی ہے۔
گزشتہ سال کے آخر میں منعقد ہونے والی مرکزی اقتصادی ورک کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ کھپت کی بحالی اور توسیع کو ترجیح دی جانی چاہیے۔
چین میں اندرون ملک طلب کو بڑھانے سے متعلق ایک رہنما خطوط کے مطابق معروف برانڈز اور نمایاں روایتی ثقافتی برانڈز کی تیاری کا بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔