• Columbus, United States
  • |
  • Jun, 25th, 25

شِنہوا پاکستان سروس

چین کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی معقول سطح کو برقرار رکھے گا: عہدیدارتازترین

October 21, 2023

بیجنگ(شِنہوا) چین رواں سال کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس کی معقول حد برقرار رکھے گا، جو اس کی غیر ملکی تجارت کی مضبوطی کو ظاہر کرتا ہے۔

غیر ملکی زرمبادلہ کے ادارے کے نائب سربراہ اور ترجمان وانگ چھون ینگ نے گزشتہ روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی سطح پر بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں یوآن مستحکم اور ٹھوس کارکردگی کے ساتھ رواں سال کی تیسری سہ ماہی میں ملک کی زرمبادلہ مارکیٹ کی توقعات کافی حد تک مستحکم رہی ہیں۔

چین کے فارن ایکسچینج ٹریڈ سسٹم (سی ایف ای ٹی ایس) کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے، وانگ نے کہا کہ جمعرات تک، سی ایف ای ٹی ایس یوآن ایکسچینج ریٹ کمپوزٹ انڈیکس میں دوسری سہ ماہی کے اختتام کے مقابلے میں 3 فیصد تک اضافہ ہوا۔

وانگ کے مطابق تیسری سہ ماہی کے دوران، اشیا کی تجارت میں سرحد پار سرمائے کی خالص آمد گزشتہ سہ ماہی میں ریکارڈ کردہ سطح کے تقریباً برابر رہی۔ جس نے  دو سال تک اپنی بلند سطح کو برقرار رکھا۔

وانگ نے کہا کہ ابتدائی اعداد و شمارسے ظاہر ہوتا ہے کہ جولائی سے اگست تک چین کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس تقریباً 55 ارب امریکی ڈالر رہا۔